مہر خبررساں ایجنسی نے عالمی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کی 2 ریاستیں کنساس اور میسوری سب سے زیادہ متاثر ہیں،دونوں ریاستوں میں برف باری اور کم ترین درجہ حرارت کا 10 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ۔
کنساس اور میسوری سے ملحقہ چند علاقوں میں اب تک 10 انچ تک برف پڑ چُکی،تقریباً 30 امریکی ریاستوں میں صورتحال سنگین ہونے کا خدشہ ہے۔
امریکی محکمہ موسمیات واشنگٹن ڈی سی اور فلاڈیلفیا سمیت کئی بڑے شہروں میں شدید برف باری کا امکان ہے۔