شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جاتا، شہید سلیمانی ایک مخلص انسان تھے، آیت اللہ خاتمی

مہر نیوز کے مطابق، تہران کے امام جمعہ آیت اللہ احمد خاتمی نے اپنے خطبہ جمعہ میں شہید قاسم سلیمانی کی برسی کی مناسبت سے کہا: شہید قاسم سلیمانی کی مخلصانہ کوششوں سے ملک و مکتب کو ترقی اور سربلندی عطا ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہیدوں کا خون کبھی رائیگاں نہیں جاتا، ان کے پاکیزہ لہو کی بدولت اسلام کا پرچم اپنے آغاز سے لے کر اب تک سربلند ہے۔

آیت اللہ خاتمی نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی ایک مخلص انسان تھے، اللہ تعالیٰ نے انہیں اس کا اجر بھی اسی دنیا میں عطا کیا، آج ہم دیکھتے ہیں کہ ملک بھر سے لوگ جوق در جوق ان کی زیارت کے لئے جاتے ہیں اور ان کے راستے میں 50 سے زائد موکب خدمات انجام دے رہے تھے۔

تہران کے امام جمعہ نے واضح کیا کہ حالیہ برسوں میں دشمنوں نے لوگوں کے اندر مایوسی اور ناامیدی پھیلانے کے لئے اپنے تمام وسائل پھونک ڈالے، لیکن انہیں ہمیشہ کی طرح اس بار بھی شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *