اداکار الوارجن کو نامپلی کورٹ سے ملی بڑی راحت

حیدرآباد: مشہور اداکارالو ارجن کو نامپلی کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے۔ انہیں سندھیا تھیٹر واقعہ میں ضمانت دے دی گئی۔ واضح رہے کہ “پشپا 2” کے شو کے دوران سندھیا تھیٹر میں بھگدڑ مچ گئی تھی، جس کے نتیجہ میں ایک خاتون ریوتی کی موت ہوگئی تھی۔

ریوتی کی موت کی وجہ سے اداکار الو ارجن پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ وہ اس حادثہ کے ذمہ دار ہیں۔ اس کے بعد چکڑپلی پولیس نے ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کرلیا تھا۔ نامپلی کورٹ نے انہیں ریمانڈ پر بھیج دیا تھا، اور پولیس نے انہیں چنچل گوڑ جیل منتقل کردیا تھا۔ تاہم، ہائی کورٹ کی طرف سے عبوری ضمانت ملنے کے بعد وہ رہا ہو گئے تھے۔

اب، نامپلی کورٹ کے ریمانڈ کی مدت ختم ہونے کے بعد، الوارجن نے ریگولر بیل کیلئے درخواست دائر کی تھی۔ نامپلی کورٹ نے آج اس درخواست کی سماعت کی اور اداکار الو ارجن کو ریگولر بیل منظور کر لیا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *