پریاگ راج: اترپردیش کے پریاگ راج میں مہا کمبھ میلہ کے آغاز سے صرف ایک ہفتہ پہلے اُس زمین کے بارے میں ایک نیا تنازعہ پیدا ہوگیا ہے جہاں یہ عظیم الشان میلہ منعقد ہو گا۔
پریاگ راج کے مسلمانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ زمین جہاں مہا کمبھ میلہ منعقد کیا جانے والا ہے، دراصل وقف بورڈ کی جائیداد ہے۔ مہا کمبھ سے متعلق اس دعویٰ نے ایک تنازعہ پیدا کردیا ہے۔ بعض مسلمانوں نے مزید دعویٰ کیا کہ وہ زمین جہاں اکھاڑے قائم کیے جائیں گے وہ بھی وقف بورڈ کی جائیداد ہے۔
دعوؤں کے مطابق 54 بیگھا اراضی وقف بورڈ کی ملکیت ہے۔ بورڈ نے زور دے کر کہا ہے کہ اس زمین پر مسلمانوں کے داخلہ پر پابندی نہیں لگائی جاسکتی، کیوں کہ یہ ان ہی کی زمین ہے۔ مہا کمبھ دنیا بھر کے لاکھوں سناتنی ہندوؤں کے عقیدہ کا مرکز ہے اور ایک اہم تقریب ہے جہاں دنیا بھر کے سادھو اور یاتری جمع ہوتے ہیں۔