حیدرآباد: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے فارمولا ای کار ریس کیس میں اپنی تحقیقات کو تیز کردی ہیں اور بی ایل این ریڈی اور آئی اے ایس آفیسر اروند کمار کو تازہ نوٹس جاری کی ہیں۔
تازہ نوٹسوں میں ان دونوں کو بالترتیب 8 اور 9 جنوری کو پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ قبل ازیں، ای ڈی نے 2 جنوری کو بی ایل این ریڈی، 3 جنوری کو اروند کمار اور 7 جنوری کو کے ٹی آر کی سماعت مقرر کی تھی۔
تاہم، بی ایل این ریڈی جمعرات کو اپنی سماعت کیلئے غیر حاضر تھے۔ دونوں نے ای ڈی کے سامنے پیش ہونے مزید وقت طلب کرتے ہوئے جوائنٹ ڈائریکٹر کو ایک ای میل بھیجا تھا جس پر ای ڈی کے عہدیداروں نے مثبت جواب دیا اور 8 اور 9 جنوری کو دوبارہ پیش ہونے کا موقع دیا۔ دریں اثنا، قیاس آرائیاں جاری ہے کہ آیا کے ٹی آر 7 جنوری کو ای ڈی کے سامنے پیش ہوں گے یا نہیں۔