بیروت میں ایرانی طیارے کی غیرمعمول تلاشی

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنانی سیکیورٹی ذرائع نے رفیق حریری ایئرپورٹ پر ایک ایرانی طیارے کو گھنٹوں تک روک کر غیر روایتی اور غیر معمولی انداز میں تلاشی کے عمل سے گزارا۔

مقامی ذرائع نے کہا ہے کہ تہران سے بیروت آنے والی پرواز کے مسافروں کو رفیق حریری ایئرپورٹ پر آمد کے وقت سخت جسمانی اور سامان کی غیرمعمول تلاشی کا سامنا کرنا پڑا۔

اطلاعات کے مطابق ایئرپورٹ کے اہلکاروں نے تمام بریف کیسوں کو کھول کر چیک کیا۔ اس غیرمعمول اقدام اور نامناسب رویے کی وجہ سے جہاز میں سوار مسافروں کے علاوہ ائیرپورٹ پر موجود دوسرے افراد بھی شدید ناراض اور پریشان ہوئے۔

بیروت ایئرپورٹ کے سیکیورٹی حکام نے ایرانی سفارتی وفد کے سامان کی بھی تلاشی لینے کی کوشش کی جس پر ایرانی سفارتکاروں کی جانب سے مزاحمت کی گئی اور اس عمل کے نتیجے میں کشیدگی پیدا ہوئی۔

ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق تلاشی لینے والے سیکورٹی اہلکار غیر ملکی تھے۔

واقعے کے بعد لبنانی عوام کی بڑی تعداد  نے احتجاج کرتے ہوئے حزب اللہ کے پرچم کے ساتھ ائیرپورٹ کی طرف مارچ کیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *