اتر پردیش. کے علی گڑھ کا 21 سالہ نوجوان، بادل بابو، پاکستان کی جیل میں قید ہے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اس نے سوشل میڈیا پر پاکستان کی ایک لڑکی سے دوستی کی، جو بعد میں اس کے لیے مشکلات کا باعث بن گئی۔
اس کے گھر والے، جو سمجھ رہے تھے کہ وہ دہلی میں کام کر رہا ہے، اس خبر سے صدمے میں ہیں اور وزیر اعظم نریندر مودی سے مدد کی اپیل کر رہے ہیں۔
بادل بابو نے اگست میں راکھی کے موقع پر اپنے گاؤں چھوڑا تھا اور اپنے والدین کو بتایا تھا کہ وہ دہلی جا رہا ہے۔ دیوالی سے پہلے اس نے اپنی فیملی کو ویڈیو کال پر بتایا کہ وہ محفوظ ہے اور کام کر رہا ہے۔ تاہم، بعد میں پتا چلا کہ اس نے جموں کے قریب سرحد عبور کر کے پاکستان پہنچنے کی کوشش کی تھی۔
بابو کے والد کرپال سنگھ کا کہنا ہے کہ یہ بات ان کے لیے ناقابل یقین ہے۔ “ہم سمجھ رہے تھے کہ ہمارا بیٹا دہلی میں کام کر رہا ہے، لیکن اب یہ معلوم ہوا کہ وہ پاکستانی جیل میں ہے۔ یہ کسی فلم جیسا لگ رہا ہے
بادل ثکی والدہ نے وزیر اعظم سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا بیٹا سادہ اور نیک لڑکا ہے۔ ہمیں سمجھ نہیں آ رہا کہ اسے گھر کیسے واپس لائیں۔ وزیر اعظم ہماری مدد کریں۔
پولیس نے معاملہ وزارت خارجہ کے پاس پیش کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ علی گڑھ کے ایس پی رورل امریت جین کا کہنا ہے کہ ہم ہر ممکن مدد فراہم کریں گے اور بادل بابو کی رہائی کے لئے اقدامات کریں گے۔