بس کی ٹریلر سے ٹکر، 20 مسافر زخمی

دوسا: راجستھان میں دہلی-ممبئی ایکسپریس ہائی وے پر دوسا ضلع میں آج ایک سلیپر کوچ بس ایک ٹریلر سے ٹکرا گئی، جس سے بس میں سوار 20 سے زیادہ مسافر زخمی ہوگئے۔

پولیس کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ چارول گپتا نے بتایا کہ اجین سے دہلی جا رہی ایک سلیپر کوچ بس دہلی-ممبئی ایکسپریس وے پر دوسا ضلع کے لاہڈی کا باس گاؤں کے قریب صبح تقریباً 5.30 بجے ایک ٹریلر سے ٹکرا گئی۔

حادثے میں شدید زخمی چھ لوگوں کو جے پور ریفر کر دیا گیا ہے جبکہ باقی زخمیوں کا دوسا کے ضلع اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔

حادثے کے بعد ایکسپریس وے پر جام لگ گیا۔

پولیس نے کرین کی مدد سے تباہ شدہ دونوں گاڑیوں کو سڑک کے کنارے کھڑا کیا۔ جس کے بعد ٹریفک کو ہموار ہوا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *