حیدرآباد: کار، لاری سے ٹکراگئی۔ایک شخص زخمی

حیدرآباد: شہرحیدرآباد میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔

یہ حادثہ پیر کی صبح بولارم۔کومپلی روڈ کے قریب اُس وقت پیش آیا جب کار چلانے والے نے اس کا توازن کھودیا اور یہ کار، لاری سے ٹکراگئی۔

یہ شخص کار میں میڑچل کی سمت جارہا تھا۔ شبہ ہے کہ تیز رفتاری اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ حادثہ کی وجہ بنی۔

جب کار بولارم۔کومپلی ہائی وے پر پہنچی تو ڈرائیور نے اس کا توازن کھو دیا اور یہ کار، پیچھے سے لاری سے ٹکراگئی۔

اس حادثہ میں کار سوارزخمی ہوگیا اورگاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور زخمی شخص کو اسپتال منتقل کر دیا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *