مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل محمد رضا نقدی نے کہا ہے کہ شہید جنرل قاسم سلیمانی نے اپنی پوری زندگی انسانیت کی آزادی، انصاف اور انسانی حقوق کے دفاع کے لیے وقف کر دی۔
انہوں نے شام پر تکفیری جماعت تحریر الشام کے دہشت گردوں کے قبضے کے بارے میں کہا کہ ہم اس دن تک اس ملک میں رہے جب تک شامی حکومت اور فوج نے ہمیں رہنے کے لیے کہا لیکن جب انہوں نے خود ہھتیار ڈال دیا تو ہمارے پاس رہنے اور لڑنے کا کوئی جواز نہیں تھا۔
جنرل نقدی نے مزید کہا کہ حرم کے دفاع کے لئے شام میں فوجی مشیروں کی تعییناتی اور شام سے ان کی واپسی اصولوں اور منطق پر مبنی تھی۔
انہوں نے کہا کہ مدافعین حرم کی قربانیاں رنگ لائیں گی چنانچہ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کہا کہ شہداء کا خون ضائع نہیں ہوا۔