حیدرآباد: آندھراپردیش کے باپٹلہ ضلع کے مختلف علاقوں میں ان دنوں شدید سردی کے ساتھ ساتھ کہر بھی دیکھی جارہی ہے۔مختلف دیہاتو ں، پلوں اور ریلوے سٹیشن کے اطراف کے علاقوں میں کہر کی چادر دیکھی جارہی ہے۔
کہر کے نتیجہ میں آہستہ آہستہ چلنے والی گاڑیوں اور ٹرینوں کے مناظر دیکھنے والوں کو مسحور کر رہے ہیں۔
تاہم صبح 10 بجے کے بعد بھی کہر دکھائی دے رہی ہے جس کی وجہ سے راستہ صاف نظرنہیں آرہا ہے اور گاڑی چلانے والوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
کہر کی وجہ سے کئی ٹرینیں بھی آہستہ چل رہی ہیں۔