منی پور کے کانگ پوکپی میں بھیڑ نے ایس پی آفس پر کیا حملہ، کئی پولیس اہلکار زخمی

پولیس کی جوابی کارروائی میں کئی مظاہرین بھی زخمی ہوئے ہیں۔ سیبول گاؤں میں 31 دسمبر کو سیکوریٹی فورسز پرخواتین پر لاٹھی چارج کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔ اس کے احتجاج میں کوکی لوگ مظاہرہ کر رہے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div><div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>
user

منی پور کے کانگ پوکپی ضلع میں جمعہ کی شام مشتعل بھیڑ نے ایس پی آفس پر پتھر اور پیٹرول بم سے حملہ کر دیا۔ حملے میں ایس پی منوج پربھاکر سمیت کئی دیگر پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔ افسروں کے مطابق کوکی لوگوں کا مطالبہ امپھال مشرقی ضلع کی سرحد پر موجود گاؤں سیبول سے سیکوریٹی فورسز کو ہٹانے کا ہے۔ اس طبقہ کا الزام ہے کہ ایس پی نے مرکزی افواج کو گاؤں سے باہر نہیں نکالا ہے دراصل سیبول گاؤں میں 31 دسمبر کو سیکوریٹی فورسز پر مبینہ طور پر خواتین پر لاٹھی چارج کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔ اس کے احتجاج میں کوکی تنظیم کے لوگ مسلسل مظاہرہ کر رہے ہیں۔ جمعہ شام کو حملہ آوروں نے گاؤں میں مرکزی افواج خاص کر بی ایس ایف اور سی آر پی ایف کی مسلسل تعیناتی پر اپنا غصہ ظاہر کرنے کے لیے ایس پی دفتر پر فائرنگ کی اور پتھر پھینکے۔ اس دوران کئی گاڑیوں کو نقصان بھی پہنچا۔

ذرائع کے مطابق سیکوریٹی اہلکاروں کی جوابی کارروائی میں کئی مظاہرین بھی زخمی ہوئے ہیں۔ حملے میں ایس پی دفتر کے احاطہ میں موجود گاڑی کو نقصان پہنچا ہے۔ واقعہ میں زخمی ایس پی منوج پربھاکر اور دیگر لوگوں کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ حالات پر قابو پانے کے لیے اضافی مرکزی افواج کو موقع پر بھیج دیا گیا ہے۔ گزشتہ ہفتہ سیکوریٹی فورسز نے گروپوں کے درمیان گولی باری کے بعد گاؤں اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں مہم چلائی تھی۔

دوسری طرف منی پور کے کاکچنگ ضلع سے ممنوعہ تنظیم کانگ لیپاک کمیونسٹ پارٹی (پیپلز وار گروپ) کے 42 سالہ ایک رکن کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ گرفتار کیے گئے شخص کی پہچان ماینگبام موموچا میتی کے طور پر کی گئی ہے اور اسے جمعرات کو بجائے پور متھک لیئی کائی علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے۔ اس انتہاپسند تنظیم کو جبراً وصولی اور کئی لوگوں کے گھروں پر گرینیڈ رکھنے کے معاملے میں منسلک پایا گیا ہے۔ وہیں سیکوریٹی فورسز نے جمعہ کو چوراچاند پور ضلع کے سیبوہ گاؤں کے جنگی علاقے میں ایک مہم کے دوران 6 اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *