غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 24افراد جاں بحق

غزہ: جمعہ کو غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جنگی طیاروں کے فضائی حملے میں کم از کم 24 فلسطینی جاں بحق ہو گئے۔

اسرائیلی فوج نے خبردار کیا ہے کہ وہ شمالی غزہ میں ایک ہسپتال پر بمباری کرے گی۔

مقامی ذرائع نے یہ اطلاع دی۔

غزہ کے سول ڈیفنس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فضائی حملوں میں غزہ شہر کے مشرق میں الشجائیہ محلے کے السید علی علاقے میں فلسطینیوں کے ایک گروپ کو نشانہ بنایا گیا جس میں چار معصوم بچوں اور ایک خاتون سمیت سات افراد جاں بحق ہوگئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سے پہلے دن میں، غزہ شہر کے مغرب میں الشفا ہسپتال کے داخلی دروازے کے قریب ایک فضائی حملے میں پانچ افراد ہلاک اور دیگر زخمی ہوئے۔

ادھر العہلی عرب ہسپتال نے تصدیق کی ہے کہ اسے غزہ شہر کے مغرب میں النصر اسٹریٹ پر فضائی حملے میں ہلاک ہونے والے پانچ افراد کی لاشیں موصول ہوئی ہیں۔

طبی کارکنوں نے بتایا کہ طبی ٹیموں نے بعد میں الزیتون اور الصابرہ کے محلوں میں فضائی حملوں کے بعد تین بچوں سمیت مزید پانچ لاشیں برآمد کیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *