نظام آباد 31 ڈسمبر ( اردو لیکس) تلنگانہ حکومت نے تلنگانہ اردو اکیڈیمی کیلئے ڈائرکٹر/سکریٹری کا تقرر کیا ہے۔ اسپیشل سکریٹری اقلیتی بہبود تفسیر اقبال آئی پی ایس اس سلسلہ میں احکامات جاری کئے ۔
چیف اگزیکیٹیو آفیسر تلنگانہ وقف بورڈ محمد اسد اللہ کو ڈائرکٹر/سکریٹری تلنگانہ اردو اکیڈیمی کی اضافی ذمہ داری دی گئی ہے۔ اس عہدہ پر حکومت کے آئندہ احکامات تک اپنے فرائض انجام دیں گے ۔ محمد اسداللہ نے آج اپنے عہدہ کی ذمہ داری سنبھال لی۔ واضح رہے کہ شیخ لیاقت حسین اسٹنٹ سکریٹری کے تبادلہ کے بعد سے یہ عہدہ خالی تھا ۔
اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر تلنگانہ اردو اکیڈیمی جناب وی کرشنا، پی ایس/سپرٹنڈنٹ جناب شیخ اسماعیل ، سپرٹنڈنٹ جناب پی عطاء الللہ خان نے گلدستہ پیش کرتے ہوئیں استقبال کیا اور اردو اکیڈیمی کے تمام اسکیمات پر روشنی ڈالی۔
سینئر اسسٹنٹس ڈاکٹر محمد احتشام الدین خرم،اطہر خان، انچارج قومی زبان جناب محمد ارشد مبین زبیری، پی آر او جناب ناصر، جونیئر اسسٹنٹس جناب جنید اللہ بیگ ، محمد اسماعیل عرف جاوید ، محمد رجب علی عرف پاشاہ، محمد عبدالذاکر، محمد رفیع اور اسٹاف جناب فضل الرحمن عرف محسن ، محمد ابراہیم ، محمد معین ،آعظم علی، ارون، حسین ، عارف، آصف اور دیگر اسٹاف موجود تھے۔