حیدرآباد: حیدرآباد کے کونڈاپور علاقہ میں منگل کی شام کو شدید آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ راج راجیشوری کالونی کے گلیکسی اپارٹمنٹ کی نویں منزل پر واقع فلیٹ میں آگ بھڑک اٹھی۔ خوش قسمتی سے اس دوران فلیٹ میں کوئی بھی موجود نہیں تھا، جس کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائربریگیڈ کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور آگ پر قابو پایا۔ تاہم، پولیس کا ماننا ہے کہ آتشزدگی کا سبب گیس سلنڈر کے پھٹنے کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔