ایس.ایم.عارف حسین
قرآن اور احادیث سے یہ امر واضح ہوتا ہیکہ اولاد کی کمائی کا بہترین خرچ(انفاق) اپنے والدین پر خرچ کرنا ہے.قرآن:”تم سے پوچھتے ہیں کیا خرچ کریں تم فرماو جو کچھ مال نیکی میں خرچ کرو تو وہ ماں باپ اور قریب کے رشتہ داروں اور یتیموں اور محتاجوں اور راہ گیر کیلیے ہے“(سورة البقرہ)
“رسول صلعم نے فرمایا “راہ خدا” میں بہترین انفاق “اولاد کا اپنے ماں باپ” پر خرچ کرنا ہے” اللہ تعالی کے حکم اور حضور صلعم کی ہدایت کے مطابق وہ اولاد- بہائي اور رشتہ دار خوش نصیب ہیں جنکو اپنے ماں باپ-بھائي بہن اور دیگر رشتہداروں پر خرچ کرنیکا موقع ملا ہے یا مل رہا ہے چاہے وہ انکے کھانے پینے پر ہو_بیماری میں علاج پر ہو_ لباس پر ہو-خدانخواستہ مقروض ہوں تو اسکو ادا کرنا ہو اورلڑکیوں کی شادی بیاہ پر خرچ کرنا ہو. یہ کہا جاے تو بیجا نہ ہوگا کہ ان سب سے “بالا ترخرچ” ماں باپ کو “عمرہ” و “حج” جیسی عظیم عبادت کی ادائيگی کیلیے مالی انتظام کے ساتھ بنفس نفیس انکے ساتھ مزکورہ عبادت کرنے اور خدمات انجام دینیکا موقع میسر ہونا ہے۔
یقینا مزکورہ مالی طاقت اور موقع کا نصیب ہونا اولاد کے لیے اللہ کی جانب سے انعام و اکرام کے ساتھ ماں باپ و بزرگوں کی دعاوں کا نتیجہ ہے اور دنیا و آخرت کی کامیابی کی ضمانت بھی ھوگا.انشا۶ اللہ. بلا شبہ وہ اولاد اور بھائي خوش نصیب ہیں جنکا مال انکے ماں باپ اور بھائء بہنوں اور دیگر قریبی رشتےداروں پر خرچ کیا گیا ہو اور کیا جارہا ہو.ایسے ماحول میں یقینا ماں باپ _ بھائي بہن اور رشثہداروں کے دل کی گہرایوں سے اپنی اولاد_ بھائيوں اور مالی و اخلاقی مدد کرنے والے رشتہ داروں کے حق میں دعا ہی نہیں نکلتی بلکہ آنکھوں سے بےساختہ آنسوں بھی بہتے ہیں.انشا۶ اللہ یہ آنسوں اللہ کے دربار میں راست پہونچکر خرچ کرنےوالوں کی دنیا و آخرت میں کامیابی کی ضمات کا ذریعہ ضرور بنیں گے.
یہ بات بھی حقیقت ہیکہ اولاد چاہے ماں باپ اور بھائي بہنوں اور رشتہداروں پر خرچ کرے یا نہ کرے یا پھر اخلاقی اعتبار سے کتنی ہی بری کیوں نہ ہو ماں باپ اور خونی رشتہدار ہر لمحہ و سانس میں انکی بہتری کیلیے ہمیشہ دعا کرتے رہتے ہیں جو فطری تقاضہ ہے.تو پھر ایسی اولاد جو اپنے ماں باپ اور رشتہ داروں پر مال خرچ کرتے ہیں انکو دیکھتے ہی ہر نظر میں خوشی اور اللہ تعالی کے شکرگذار ہوتے ہوے بیساختہ آنسوں بہتے ہیں اور دل سے دعایں نکلتی ہیں۔ یا خدا میرے بچے سلامت رہیں :: یہ سلامت رہیں با کرامت رہیں۔
اللہ تعالی سے دعا ہیکہ ماں باپ اور رشتہ داروں پر “مال خرچ کرنے والی اولاد” کو دنیا میں ہر لحاظ سے خوش و خرم رکھے اور ہر مصیبت سے محفوظ رکھنے کے ساتھ ساتھ آخرت میں کامیابی عطا کرے.آمین.
اظہار احساس۔ ایس.ایم.عارف حسین.اعزازی خادمِ تعلیمات و سابقہ و موجودہ عہددار مختلف تنظیمات.مشیرآباد.حیدرآباد.رابطہ:9985450106…(عارضی مقیم:ریاض.سعودی عرب)