کلکٹر یادادری بھونگیر کا رات میں ہاسٹل میں قیام،طلبا کے مسائل دریافت کئے

حیدرآباد: تلنگانہ کے یادادری بھونگیر ضلع کے نارائن پورم منڈل مستقرکے ایس سی ہاسٹل میں رات قیام پروگرام منعقد کیا گیا۔ ضلع کلکٹرہنمنت راو نے اس ہاسٹل میں رات میں قیام کیا اور طلبا کو پیش کی جانے والی غذائی اشیاء کا جائزہ لیا، انہوں نے طلبہ سے بات کی اور ان کے مسائل دریافت کئے۔

دسویں جماعت کے طلبا کے لیے ہاسٹل سے اسکول کے فاصلے کی وجہ سے، عطیہ دہندگان کی مدد سے 15طلبا کو سائیکلیں فراہم کی گئیں۔ کلکٹر نے طلباکے ساتھ سائیکل سواری بھی کی۔

انہوں نے بتایا کہ ضلع کے 658 ہاسٹلوں میں عہدیداروں کو مقرر کیا گیا ہے اور رات قیام کے دوران ہاسٹلس کا معائنہ کیا جا رہا ہے۔ کلکٹر نے کہا کہ ہر مہینے یہ معائنہ پروگرام جاری رہے گا۔

حکومت کے نظام پر عوام کے اعتماد کو مضبوط کرنے کے لیے تمام محکموں کو ہم آہنگی کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔ کلکٹر ہنمنت راؤ نے مزید کہا کہ دسویں جماعت کے طلبا کو 9.8 گریڈ حاصل کرنے پر سائیکلیں دی جائیں گی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *