مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، غزہ کی طبی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ سال 7 اکتوبر سے اب تک اس پٹی پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے کے دوران ایک سال سے کم عمر کے 800 بچے شہید ہو چکے ہیں۔
اس رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ان میں سے بہت سے بچے جنگ کے دوران پیدا ہوئے اور اپنی پہلی سالگرہ تک پہنچنے سے پہلے ہی وحشیانہ اسرائیلی حملوں میں شہید ہوگئے۔
اس کے علاوہ غزہ میں صیہونی حکومت کی امدادی پابندیوں اور سرد موسم کی وجہ سے چھ بچے جاں بحق ہو گئے ہیں۔
مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ حاملہ اور دودھ پلانے والی ماؤں میں غذائیت کا فقدان بچوں میں نئی بیماریوں کے پیدا ہونے اور ان کے مدافعتی نظام کو کمزور کرنے کا سبب بنتا ہے جس سے بچوں کی شرح اموات میں اضافہ ہو رہا ہے۔”