1500 روپے کیلئے ایک شخص کا قتل

حیدرآباد ۔ 1500 روپے کے لیے ایک شخص کا قتل کر دیا گیا۔ یہ واردات ریاست آندھرا پردیش کے تروپتی ضلع میں پیش آئی۔ پولیس کے مطابق موضع کلگیری سے تعلق رکھنے والے محبوب صاحب اور عظمت اللہ مقامی پریہ درشنی ترکاری مارکیٹ میں ترکاری فروخت کیا کرتے تھے۔

 

اس دوران ساتھی تاجر رودرا نے محبوب صاحب سے 1500 روپے بطور قرض حاصل کیے تھے، رقم کی واپسی کے مسئلہ پر ان کے درمیان جھگڑا ہوا، برہم رودرا وہاں سے چلا گیا اور اپنے بیٹے اور حامیوں کے ساتھ مارکیٹ پہنچا، محبوب صاحب وہاں موجود نہیں تھے جس پر اس نے ساتھیوں کے ساتھ عظمت اللہ پر خنجر سے حملہ کر دیا جس کے نتیجہ میں عظمت اللہ شدید طور پر زخمی ہو گئے تھے انہیں علاج کے لیے ہاسپٹل منتقل کیا گیا

 

جہاں وہ زخموں سے جانبر نہ ہو سکے۔ اس واقعہ سے ترکاری مارکیٹ میں سنسنی پھیل گئی۔پولیس نے اس معاملہ میں کیس درج کرکے چھان بین شروع کردی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *