یروشلم: اسرائیل نے یمن سے لانچ کئے گئے میزائل کو روکنے کا دعویٰ کیا ہے۔
اسرائیل ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) نے کہا کہ یمن سے لانچ میزائل کو اسرائیلی سرزمین سے باہر روک دیا گیا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ اس سے قبل رملہ سمیت وسطی اسرائیل میں فضائی حملے کے سائرن بج چکے تھے۔
آئی ڈی ایف نے بتایا کہ یہ میزائل یمن سے لانچ گیا تھا۔
اسرائیلی فوج نے ٹیلی گرام پر کہا، “وسطی اسرائیل میں کچھ وقت پہلے بجنے والے سائرن کی بعد یمن سے داغے گئے ایک میزائل کو اسرائیل کی حدود میں داخل ہونے سے پہلے ہی اسرائیلی فضائیہ نے روک لیا۔”