حیدرآباد: رینوا بی بی کینسر ہاسپٹل اور منصف ٹی وی چیانل کے زیرِ اہتمام انڈو جرمن مشاعرہ و ادبی اجلاس کا بہت ہی کامیاب انعقاد سالار جنگ میوزیم آڈیٹو ریم ہال میں ۲۹/ڈسمبر بروز اتوار شام ساڑھے پانچ بجے عمل میں آیا۔ ادبی اجلاس میں جرمن سے تشریف لائے مہمانوں نے ثقافتی و سماجی امور پر تبصرہ کیا جن میں قابلِ ذکر ڈاکٹر ارشاد بلقی (نیورو سرجن)، انجینئر اشفاق نسیم (انجینئیرنگ مینیجر یوروپ و امریکہ ہانی ویل) جناب اروید جرمن اسکالر ہیں صوفی ازم میں موسیقی پر سیر حاصل گفتگو کی اور جرمن مشہور شاعر گویتے کی شاعر بھی سنائی۔
اس محفل میں دوحہ قطر سے تشریف لائے مہمانِ خصوصی جناب سراج انصاری صاحب (قطر پریمیر لیگ کے بانی و ڈائرکٹر) نے شرکت کی۔ اس کے بعد محفلِ مشاعرہ آراستہ کی گئی جس میں حیدرآباد کے استاد شعراء نے اپنا کلام پیش کیا۔ مشاعرے کی صدارت بھوپال سے تشریف لائے صحافی و شاعر جناب مہتاب عالم نے فرمائی۔
پروفیسر مسعوؔد احمد، ڈاکٹر فاروق شکیلؔ،جناب سمیع اللہ سمیعؔ، ڈاکٹر طیب ؔپاشاہ قادری،جناب انجنی کمار گوئلؔ اور سینئرشاعر جناب فرید سحرؔ نے اپنے کلام پر داد و تحسین حاصل کی۔ ڈاکٹر اکرم (میڈیکل ڈائرکٹر رینوا بی بی کینسر ہاسپٹل، ڈاکٹر زین العابدین میڈیکل سپرانڈینٹڈینٹ رینوا بی بی کینسر ہاسپٹل نے جرمن اسکالرس اور شعرائے کرام کو تہنیت پیش کی۔
کنوینر پروفیسر مسعودؔ احمد (چیف آپریٹنگ آفیسر رینوا بی بی کینسر ہاسپٹل) کے شکریہ پر اس یاد گار محفل اختتام پزیر ہوئی۔ یاد رہے کہ پروفیسر مسعود ؔاحمد نے اس سے پہلے بھی اسی آڈیٹوریم میں انڈو سری لنکن کا ذو لسانی پرگرام کا اہتمام کیا تھا جو کہ ثقافتی و سماجی اعتبار سے بہت ہی اہمیت کا حامل رہا۔
اس محفل میں راجیش کھنہ پر لکھی ہوئی کتاب (Endearingly wicked ways of Rajesh Khanna) Theجس کی مصنفہ محترمہ انیتا اڈوانی ہیں بمبئی سے تعلق رکھتی ہیں، کی رسمِ اجراء جناب رونق یار خان صاحب کے ہاتھوں عمل میں آئی۔