بریلی (پی ٹی آئی) ایک عالم ِ دین نے یہاں فتویٰ جاری کیا ہے کہ مسلمان نئے سال کی تقاریب سے دور رہیں۔
آل انڈیا مسلم جماعت کے قومی صدر مولانا شہاب الدین رضوی نے اتوار کے دن فتویٰ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایک دوسرے کو نئے سال کی مبارکباد اور پارٹیاں دینا غیراسلامی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوری سے سال کی شروعات عیسائی طریقہ ہے۔ اسے عیسائی طریقہ سے منایا جاتا ہے۔
اسلام ایسے پروگرامس کی ممانعت کرتا ہے۔ بریلوی مکتب ِ فکر کے مولانا نے کہا کہ سال ِ نو تقاریب کے دوران رقص‘ عریانیت‘ بے ہودگی‘ شراب نوشی اور جوا جیسی سرگرمیوں کا اہتمام ہوٹلوں میں ہوتا ہے۔
یہ ساری سرگرمیاں اسلامی شریعت میں ممنوع ہیں۔ ایسی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے لڑکے یا لڑکیاں ازروئے شریعت گناہ گار ہوں گے۔