انڈین مسلمس فار سیکولر ڈیموکریسی، سلمان رشدی کی کتاب پر دوبارہ امتناع کی مخالف

نئی دہلی (پی ٹی آئی) سلمان رشدی کی کتاب پر دوبارہ امتناع کے مسلم تنظیموں کے مطالبہ کی مخالفت کرتے ہوئے انڈین مسلمس فار سیکولر ڈیموکریسی (آئی ایم ایس ڈی) نے پیر کے دن مسلمانوں سے کہا کہ وہ سماجی مصلح سرسید احمد خان کی تعلیمات کو یاد کریں اور کتاب پر امتناع یا اسے جلانے کے بجائے الفاظ کا مقابلہ الفاظ سے کریں۔

سلمان رشدی کی کتاب شیطان کلمات پھر سے ہندوستان میں بکنے لگی ہے۔ راجیو گاندھی حکومت نے اس پر امتناع عائد کیا تھا۔ دہلی قومی دارالحکومت علاقہ میں بحری سنس بک سیلرس میں یہ 1999 روپے میں دستیاب ہے۔

آئی ایم ایس ڈی نے کہا کہ سرسید احمد خان کا مشورہ بالکل سادہ تھا کہ الفاظ کا مقابلہ الفاظ سے کیا جائے۔

آئی ایم ایس ڈی کے مطالبہ کی تائید 42 ممتاز شخصیتوں نے کی جن میں تیستا سیتلواد‘ سہیل ہاشمی‘ گوہر رضا‘ شمع زیدی وغیرہ شامل ہیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *