نئی دہلی (آئی اے این ایس) عزم و حوصلہ کی شاندار مثال قائم کرتے ہوئے ممبئی کے نیوی چلڈرن اسکول کی 17 سالہ طالبہ کامیا کارتیکین نے تاریخ بنائی ہے۔
وہ ساتوں براعظموں میں بلندترین چوٹی سر کرنے والی سب سے کم عمر لڑکی بن گئی۔ اس نے افریقہ (ماؤنٹ کلیمانجرو)‘ یوروپ (ماؤنٹ ایلبرس)‘ آسٹریلیا (ماؤنٹ کوسیزکو)‘ جنوبی امریکہ (ماؤنٹ اکونکاگوا)‘ شمالی امریکہ (ماؤنٹ ڈینالی)‘ ایشیا (ماؤنٹ ایورسٹ) اور آخر میں ماؤنٹ انتارتیکا سر کیا۔
ہندوستانی بحریہ نے اسے اور اس کے باپ کو مبارکباد دی۔ وہ نیوی چلڈرن اسکول میں 12 ویں جماعت کی طالبہ ہے۔