تلنگانہ میں سائبر جرائم میں بے حد اضافہ۔ ڈی جی پی کی سالانہ پریس کانفرنس

حیدرآباد: ڈائرکٹر جنرل پولیس تلنگانہ جتیندر نے یہ رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں امن و ضبط کی صورتحال قابو میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال ریاست بھر میں 2 لاکھ سے زیادہ مقدمات درج ہوئے ہیں۔

 

ڈی جی پی جتیندر نے کہا کہ اس سال ریاست میں سائبر جرائم کے معاملات میں بھی تیزی کے ساتھ اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سائبر جرائم میں گزشتہ سال کے مقابل 43.33 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ڈی جی پی نے بتایا کہ اس سال جملہ 25 ہزار 184 سائبر کیسس درج کیے گئے ہیں اور متاثرین کو 180 کروڑ روپے واپس دلوائے گئے۔

 

1800 دھوکہ دہی پر مبنی سائٹس کو بلاک کر دیا گیا ۔ ڈی جی پی نے یہ بھی کہا کہ معمولی واقعات کو چھوڑ کر ریاست میں امن و امان کی صورتحال قابو میں ہے۔ اس سال 85 ماؤنوازوں کو گرفتار کیا گیا۔ اس موقع پر حیدرآباد، سائبرآباد،

 

رچہ کونڈہ پولیس کمشنرس کے علاوہ سینئر پولیس عہدیداران موجود تھے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *