شام میں بدامنی کی لہر، حلب میں امریکہ اور ترکی کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے درمیان جھڑپیں

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، شام کے صوبہ حلب میں امریکی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ  “ایس ڈی ایف” اور ترکی سے وابستہ مسلح گروپوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں ہے۔

 دوسری طرف “قسد” کے دہشت گردوں نے صوبہ “رقہ” کے مشرقی علاقے “الکرامہ” میں عرب قبائل کے 20 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ 

ادھر شامی ذرائع نے بتایا کہ ترکی سے وابستہ دہشت گردوں نے ترک ڈرونز اور کمیونیکیشن افسران کی مدد سے حلب کے تشرین ڈیم کے اطراف پر حملہ کیا، تاہم “قسد” فورسز کے ہاتھوں شکست کھا گئے۔

واضح رہے کہ ترکی شام پر دباؤ ڈالنے کے مقصد سے دریائے فرات پر واقع اس اسٹریٹجک ڈیم کا کنٹرول حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *