ریاض:سعودی عرب، ریاض کی معروف تنظیم ادبی فورم کے زیر اہتمام 27 دسمبر جمعہ کی شب ایک شاندار طرحی محفل کا صادق صاحب کے دولت خانے پر انعقاد عمل میں آیا جس کی صدارت علیگڑھ سے تعلق رکھنے والے اردو کے قدر دان اور ایک باذوق سامع حافظ حسن منصور نے کی ؛جبکہ نظامت کے فرائض سعید اختر اعظمی نے انجام دیئے۔
دو عدد طرحی مصرعے دیئے
تجھے آبا سے اپنے کوئی نسبت ہو نہیں سکتی اور
حق سے الفت بھی ہے آدمی کو بہت دئیے گئے تھے
محفل کا آغاز ادبی فورم کی روایت کے مطابق تلاوتِ کلام پاک سے ہوا جس کی ذمہ داری صدرِ محفل حافظ حسن منصور نے اپنی خوبصورت لحن سے کی. ابتداء میں ناظمِ مشاعرہ نے نعتیہ کلام سنایا.
ادبی فورم کی روایت کے مطابق پہلے نثری نشست ہوئی جس میں افتخار راغب وسیم قریشی اور تنویر احمد تماپوری نے اپنی تخلیقات سنائیں بعد ازاں طرحی شعری نشست کا آغاز ہوا.
سعید اختر کی خوبصورت نظامت نے مشاعرہ کو کافی دلچسپ بنا دیا تھا۔
صدارتی خطبے میں صدرِ محفل حافظ حسن منصور نے ادباء و شعراء کے کلام کی خوب تعریف کی اور منتظمین کو چند نایاب مشوروں سے نوازا۔
واضح رہے کہ اس مشاعرے میں صرف ادبی فورم ریاض کے ادباء و شعراء ہی شریک رہے ۔ صدر ادبی فورم طاہر بلال کے کلمات تشکر کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔
مشاعرے میں جن شعراء حضرات نے کلام پیش کرکے داد و تحسین حاصل کی ان میں صدر ادبی فورم طاہر بلال، اکرم علی اکرمؔ، حسان عارفی، حفیظ الرحمن راحیل ، جمیل احمد آکولوی، سعید اختر آعظمی،محمد مزمل، سراج عالم زخمی، دانش ممتاز اور افتخار راغب شامل تھے۔ مشاعرے میں جناب وسیم قریشی نے مضمون
زندگی اور راستے سنایا اورتنویر احمد تماپوری نے بہ عنوان
“ریزہ ریزہ سائبان ” سنایا اور افتخارراغب نے مضمون
“بادہ غالب بادہ یا سائنسی تحقیق” سنایا