نابالغ بچوں کے پاسپورٹ کے لئے والد اور والدہ دونوں کے دستخط کی ضرورت نہیں – تلنگانہ ہائی کورٹ کا فیصلہ

حیدرآباد _ تلنگانہ ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ نابالغ بچوں کے پاسپورٹ جاری کرنے کے لئے ماں اور باپ  دونوں کے دستخط ضروری نہیں ہیں۔ عدالت نے کہا کہ اگر نابالغ بچے کسی ایک والد یا والدہ کی زیرِ حفاظت ہیں، تو پاسپورٹ ان کے دستخط کے ساتھ ہی جاری کیا جا سکتا ہے

 

۔ یہ فیصلہ ایک 4 سالہ لڑکی زینب عالیہ محمد کی درخواست پر سنایا گیا، جس نے والد کے دستخط کے بغیر پاسپورٹ جاری نہ کرنے کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل کی تھی

 

۔زینب عالیہ محمد کی والدہ، ڈاکٹر ثنا فاطمہ، نے عدالت کو بتایا کہ ان کے شوہر عبدالقادر امریکی شہری ہیں اور ان کے درمیان مسلم قانون کے تحت طلاق ہو چکی ہے۔

 

ان کی طلاق کا مقدمہ حیدرآباد کی سیول عدالت میں زیرِ سماعت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب انہوں نے اپنی بیٹی کے پاسپورٹ کے لئے درخواست دی تو پاسپورٹ حکام نے والد کے دستخط کی شرط لگاتے ہوئے درخواست مسترد کر دی۔

 

عدالت نے یہ حکم دیا کہ لڑکی کو والد کے دستخط کے بغیر ہی پاسپورٹ جاری کیا جائے اور درخواست پر کارروائی ختم کر دی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *