محکمہ تعلیمات کے عہدیداروں نے دوسرے اساتذہ کی خدمات حاصل کی ہیں تاکہ طالبات کو تعلیم دی جاسکے تاہم ان طالبات نے دوسرے اساتذہ سے تعلیم حاصل کرنے سے انکارکردیا،حالانکہ محکمہ تعلیمات کے عہدیداروں نے ان کومنانے کی کوشش کی۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع جگتیال کے کستوربا گاندھی بالیکا مہاودیالیہ کی طالبات نے احتجاج کیا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان کوتعلیم دینے کیلئے اسکول کی اساتذہ چاہئے۔انہوں نے دوسری اساتذہ کی جانب سے پڑھائے جانے پر پڑھنے سے انکار کردیا۔واضح رہے کہ سمگراشکشاابھیان کا تدریسی اورغیرتدریسی عملہ بھوک ہڑتال پرہے۔
یہ اساتذہ ان سے کئے گئے وعدوں کو پوراکرنے کامطالبہ کرتے ہوئے بھوک ہڑتال کررہے ہیں۔بھوک ہڑتال 19ویں دن میں داخل ہوگئی ہے۔محکمہ تعلیمات کے عہدیداروں نے دوسرے اساتذہ کی خدمات حاصل کی ہیں تاکہ طالبات کو تعلیم دی جاسکے تاہم ان طالبات نے دوسرے اساتذہ سے تعلیم حاصل کرنے سے انکارکردیا،حالانکہ محکمہ تعلیمات کے عہدیداروں نے ان کومنانے کی کوشش کی۔