جمعیت علماء گریٹر حیدرآباد کے زیر اہتمام تربیتی و مشاورتی اجلاس کا انعقاد

حیدرآباد: جمعیۃ علماء گریٹر حیدرآباد کےاراکین کا تربیتی و مشاورتی اجلاس بتاریخ 27/ دسمبر بروز جمعرات بمقام ایم ایس کانفرنس ہال مانصاحب ٹینگ بعد نماز مغرب، حضرت مولانا حافظ پیر شبیر احمد صاحب مدظلہ صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ کی زیر سرپرستی حضرت مولانا محمد مصدق القاسمی صاحب دامت برکاتہم صدر جمعیت علماء گریٹر حیدرآباد کی صدارت میں منعقد ہوا۔

حضرت مولانا سید نذیر احمد یونس صاحب قاسمی جنرل سکریٹری جمیعت علماء گریٹر حیدرآباد نے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔ حضرت مولانا محمد ہدایت علی قاسمی صاحب کی تلاوت کلام پاک سے اجلاس کا آغاز عمل میں آیا۔

ترجمان اہلِ سنت حضرت مولانا محمد عبدالقوی صاحب دامت برکاتہم نائب صدر جمعیت علماء تلنگانہ نے خصوصی خطاب فرماتے ہوئے تین اہم کام (1) سیاسی شعور بیداری، (2)مذھبی شعور بیداری، (3)سماجی شعور بیداری) کرنے کی طرف توجہ دلائی۔

بعد ازاں تربیتی نشست کا آغاز ہوا اور سب سے پہلے حضرت مولانا محمد مستقیم الدین صاحب قاسمی نے جیم کا تعارف کراتے ہوئے پریزنٹیشن  پیش فرمایا۔

حضرت مولانا اعجاز الدین صدیقی صاحب نے تحفظ مدارس کانفرنس میں طے شدہ تجاویز کا تعارف کراتے ہوئے پریزنٹیشن پیش فرمایا۔حضرت مولانا حافظ عمر محی الدین صاحب نے دینی تعلیمی بورڈ کا تعارف کرتے ہوئے پریزنٹیشن پیش کیا۔اصلاح معاشرہ کا تعارف اور پریزنٹیشن  حضرت مولانا عبدالمقتدر مسعود صاحب نے پیش کیا۔

حضرت مولانا مفتی تجمل حسین صاحب قاسمی دامت برکاتہم نے اصلاح معاشرہ کے کام کی شروعات آسان نکاح مہم سے کرنے کی راۓ پیش کی اور کہا  کہ ہر حلقے کے ذمہ دار اپنے محلے میں ہونے والے نکاحوں کی خبر رکھ کر عاقدین کی باضابطہ ذہن سازی کریں اور ازدواجی زندگی کے مسائل سے ان کو واقف کرائیں، اور ان کے تربیتی اجلاس منعقد کریں۔

قائد محترم عالی جناب حافظ پیر خلیق احمد صابر صاحب مدظلہ جنرل سکریٹری ریاستی جمعیت علماء نے تمام ہی محاضرات پر تبصرہ کرتے ہوئے اہم باتوں کی طرف توجہ دلائی۔

مکاتیب دینیہ کے قیام کی تشکیل کی گئی اور احباب نے جدید مکاتب کے قیام کے ارادے ظاہر کیے اور مختلف حلقوں میں متعدد مکاتب کے قیام کا ارادہ کیا گیا، اور غیر منظم مکاتب کو منظم بنانے کا ارادہ بھی احباب نے ظاہر کیا۔26/اپریل ٢٠٢٥ء کو ریاست تلنگانہ کا اجلاس عام کا  جاءزہ لیا گیا جو ہونا طے پایا۔نیز  17/ تا 19 جنوری ٢٠٢٥ء تین روزہ  دینی تعلیمی بیداری مہم چلانا طے ہوا۔

حضرت مولانا عبدالملک مظاہری صاحب دامت برکاتہم کی دعا کے ساتھ مجلس کا اختتام ہوا۔اس اجلاس میں حافظ و قاری محمد یونس علی خان صاحب  سکریٹری جمعیت علماء، حضرت مولانا معراج الدین ابرار صاحب، خازن جمعیۃ علماء گریٹر حیدرآباد حضرت مولانا حافظ عمر محی الدین صاحب،

حضرت مولانا غلام مجتبی صاحب حافظ سلیم بابر صاحب حضرت مولانا عباد بن ذکی قاسمی، حضرت مولانا ہدایت علی قاسمی،جناب رمضان صاحب آرگنائزر ریاستی جمعیت مولانا محمد یعقوب صاحب صدر جمعیۃ علماء حلقہ عنبر پیٹ ‘ مولانا انصار شاکر صاحب جنرل سیکرٹری جمعیۃ علماء حلقہ عنبر پیٹ اور حلقوں کے  صدور و معتمدین اور اراکین جمعیت علماء گریٹر حیدرآباد شریک تھے۔



ہمیں فالو کریں


Google News

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *