حیدرآباد کے آسمان پر آج بلیک مون دیکھنے کا وقت آگیا

حیدرآباد (منصف نیوز بیورو) شہر حیدرآباد میں نجومیوں اور شوقیہ ماہرین فلکیات کیلئے کل رات بلیک مون(سیاہ چاند) دیکھنے کا وقت آگیا! ہاں آپ نے صحیح سنا ہے۔

ونس اِن اے بلومون دکھائی دینا عام محاورہ نہیں ہے بلکہ یہ بلیک مون(سیاہ چاند) دکھائی دینے کا پیش خیمہ ہے۔ شہر حیدرآباد میں سیاہ چاند 31 دسمبر کی سرد رات میں آسمان پر دکھائی دے گا۔ ہاں یہ بلیک مون نایاب ہوتا ہے۔ سالانہ کیلنڈر کے ماہ میں عموماً دونئے چاند(آماس) ہوتے ہیں۔

دوسرے نئے چاند (آماس) کو بلیک مون کہتے ہیں۔ اسی طرح دومکمل چاند (پورنیما) ایک ماہ میں ہوتے ہیں۔ دوسرے چاند کو بلومون کہتے ہیں۔ بانی سکریٹری پلانیٹری سوسائٹی آف انڈیا رگھونندن نے یہ بات کہی۔

اُنہوں نے بتایاکہ سال 2024 کے کیلنڈر کے حساب سے دسمبر میں دو نئے چاند کے ایام(آماس) ہوتے ہیں یعنی یکم دسمبر کو 11.51 صبح ا ور 31دسمبر کو 3.57بجے صبح یہ دوایام ہیں۔

بنیادی طورپر بلیک مون کی اصطلاح اس وقت استعمال کی جاتی ہے جب ایک ماہ میں ایک سے زائد نئے چاند ہوتے ہیں۔ چاند کی گردش، مختلف مرحلوں سے اس کے گزرنے کیلئے لگنے والے وقت سے بلیک مون کا نایاب واقعہ پیش آتا ہے۔ اندازاً ڈھائی سال میں ایک ماہ میں دو نئے چاند ہوتے ہیں۔ دوسرے نئے چاند کو بلیک مون کہتے ہیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *