امیتابھ بچن نے ریکھا کے ساتھ پرانی تصویر کی شیئر اور لکھا “اس کے پیچھے ایک لمبی کہانی ہے”
ممبئی: ریکھا اور امیتابھ بچن کے محبت کے قصوں کے بارے میں ان کے مداح جاننا پسند کرتے ہیں۔ ان کے افیئر کے بارے میں بہت سی کہانیاں مشہور ہیں لیکن اب صورتحال یہ ہے کہ وہ ایک دوسرے کو دیکھ کر اپنا راستہ بدل لیتے ہیں۔ امیتابھ بچن نے جو سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو ہیں انھوں نے سوشل میڈیا پر ریکھا کے ساتھ اپنی ایک پرانی تصویر شیئر کی حالانکہ اس تصویر میں اور بھی بہت سے لوگ تھے۔
تصویر میں امیتابھ بچن کے ہاتھ میں مائیک ہے اور وہ دیگر مشہور شخصیات کے ساتھ اسٹیج پر کھڑے ہیں۔ اس تصویر میں ونود کھنہ، میوزک ڈائریکٹر کلیان جی، راج کپور، رندھیر کپور، محمود، شمی کپور اور ریکھا ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور تالیاں بجا رہے ہیں۔ اس تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ اس کے پیچھے ایک لمبی کہانی ہے۔
تصویر میں ونود کھنہ اور امیتابھ بچن نے سفید لباس پہنا تھا، ریکھا نے ہمیشہ کی طرح سلک ساڑھی پہنی تھی، شمی کپور نے سبز رنگ کا کرتا پاجامہ پہنا تھا، محمود سرمئی لباس میں تھے اور باقی سب سیاہ لباس میں نظر آئے تھے۔ اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے امیتابھ نے لکھا تھا، ’’اور… آہ! اس تصویر کے پیچھے ایک لمبی کہانی ہے۔ کسی دن یہ بھی بتایا جائے گا۔‘‘
آپ کو بتاتے چلیں کہ ریکھا اور امیتابھ نے ایک بار ایک دوسرے کے ساتھ کام کیا تھا دونوں نے کئی فلموں میں کام کیا لیکن جب ان کے افیئر کےقصہ عام ہوئے تو ہوئے تو جیا بچن کو اس کا علم ہوا۔ جیا نے ریکھا کو اپنے گھر بلایا پہلے اس کا استقبال کیا اور پھر انھیں متنبہ کیا کہ امیت اس کا شوہر ہے اور اس کا ہی رہے گا۔
ایک زمانے میں ریکھا اور امیتابھ ایک ساتھ بڑی اسکرین شیئر کرتے تھے اور یہاں بھی وہ ایک ہی فریم میں نظر آتے ہ تھے یکن برسوں بعد صورتحال ایسی ہے کہ ریکھا اپنی تصویر تک سے دور بھاگ جاتی ہیں۔