الوداع میرے دوست میرے بھائی۔منموہن سنگھ کے انتقال پر ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کا جذباتی پیغام

الوداع میرے دوست میرے بھائی۔منموہن سنگھ کے انتقال پر ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کا جذباتی پیغام

 

نئی دہلی: وزیراعظم منموہن سنگھ کے انتقال کے بعد دنیا بھر کے رہنماؤں کے ردعمل سامنے آرہے ہیں۔ ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے منموہن سنگھ کو یاد کرتے ہوئے جذباتی خط لکھا ہے جس میں ملائیشیا کے وزیر اعظم نے ان دنوں کا ذکر کیا ہے جب وہ جیل میں تھے۔ انہوں نے لکھا کہ جیل کے دنوں میں منموہن سنگھ نے ان کے بچوں کے لیے اسکالرشپ کی پیشکش کی تھی۔

 

ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا “میرے قابل احترام اور پیارے دوست ڈاکٹر منموہن سنگھ کے انتقال کی خبر سن کر مجھ پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا ۔ انور ابراہیم نے مزید لکھا “مجھے ان تبدیلی کی پالیسیوں کے ابتدائی سالوں کا مشاہدہ کرنے کا نادر اعزاز حاصل ہوا جب ہم دونوں نے 1990 کی دہائی میں وزیر فینانس کے طور پر خدمات انجام دیں۔ یہاں تک کہ ہم نے ایک بڑے معاملہ کو حل کرنے میں بھی تعاون کیا۔

 

ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے لکھا “بہت سے لوگ یہ نہیں جانتے، اور اب وقت آگیا ہے کہ میں اس بات کو لوگوں کے ساتھ شیئر کروں۔ جب میں جیل میں تھا میرے جیل کے دنوں میں انھوں نے ایک ایسی مہربانی کا مظاہرہ کیا جو انھیں کرنے کی ضرورت نہیں تھی – ایک ایسی مہربانی جو سیاسی طور پر آسان نہیں تھی -انہوں نے میرے بچوں خصوصاً میرے بیٹے احسان کے لیے تعلمی اسکالرشپ کی پیشکش کی۔ “اگرچہ میں نے اس شاندار پیشکش کو قبول نہیں کیا لیکن اس طرح کا اشارہ بلاشبہ انکی غیر معمولی انسانیت کی عکاسی کرتا ہے۔”

 

انور ابراہیم نے مزید لکھا کہ ’’ان سیاہ دنوں میں جب میں قید کی بھول بھلیوں میں بھٹک رہا تھا وہ ایک سچے دوست کی طرح میرے ساتھ کھڑے رہے ، وہ ہمیشہ میرے دل میں رہیں گے۔ الوداع، میرے دوست، میرے بھائی، منموہن۔

 

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *