اسرائیلی مظالم جاری، غزہ میں 40 شہید، 30 لاپتہ

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ کے مختلف علاقوں میں صہیونی فوج کے مظالم جاری ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دروان مجموعی طور پر 40 شہید اور 30 سے زائد زخمی اور لاپتہ ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق غزہ کے جنوب مشرقی علاقے الزیتون میں ایک رہائشی مکان پر فضائی حملے میں 5 افراد شہید اور 20 زخمی ہو گئے۔ الزیتون محلے میں دلول خاندان کے گھر پر حملے کے بعد 30 سے زائد افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، جنہیں نکالنے کی امدادی کوششیں تاحال کامیاب نہیں ہو سکیں۔

النصیرات کیمپ میں العودہ اسپتال کے قریب قدس ٹی وی کی براڈکاسٹ وین پر حملے میں 5 فلسطینی صحافی شہید اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔ ان واقعات کے بعد غزہ میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد 200 سے تجاوز کر گئی۔

دوسری جانب اسرائیلی جنگی طیارے غزہ کے جنوبی علاقوں پر بھی مسلسل بمباری کر رہے ہیں۔ طولکرم اور نور شمس کیمپوں میں 2 دن کی بمباری کے بعد اسرائیلی فورسز وہاں سے پیچھے ہٹ رہی ہیں، ان حملوں میں 9 فلسطینی شہید اور بڑی مالی تباہی ہوئی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *