جاپان ایئر لائنس پر جمعرات کی صبح بڑا سائبر حملہ ہوا۔ سائبر حملہ کرنے والوں کی اس کارستانی سے بڑی تعداد میں گھریلو اور بین الاقوامی پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ فی الحال ٹکٹوں کی فروخت بھی روک دی گئی ہے۔ سائبر حملہ صبح مقامی وقت کے مطابق 7:24 بجے کے قریب ہوا۔ اس سائبر حملے سے ایئر لائنس کا پورا نظام درہم برہم ہو گیا۔
ایئر لائنس کے ترجمان کی طرف سے سائبر حملے کی تصدیق کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نظام کو درست کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔ فی الحال گھریلو اور بین الاقوامی پروازوں کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کو روک دیا گیا ہے۔ مسافروں کو ہو رہی عدم سہولت کے لیے ایئر لائنس نے معذرت کا اظہار کیا ہے۔ جاپان ایئر لائنس ملک کی دوسری سب سے بڑی ہوا بازی کمپنی ہے۔