مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران خطے میں امن کے قیام کے لیے اقدامات کررہا ہے۔
صوبہ شمالی خراسان میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران میں مذھبی اور نسلی اختلافات اور جنگ کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ دشمن ایران کو داخلی طور پر عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتے ہیں۔ اگر ہم رہبر معظم کے دستورات کی پیروی کریں تو دشمن کے خلاف جنگ میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔
صدر پزشکیان نے تاکید کی کہ ایران کسی کو اپنے مفادات پر قبضے کی اجازت نہیں دے گا۔