نئی دہلی: کانگریس پارٹی کے سینئر قائد اور سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کا دیہانت ہوگیا۔
ڈاکٹر منموہن سنگھ کی عمر اس وقت 92 سال تھی۔ ان کی صحت کی حالت بگڑنے کے بعد انہیں فوری طور پر دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (AIIMS) میں داخل کرایا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق ان کا علاج ایمرجنسی وارڈ میں کیا جا رہا تھا۔
قومی میڈیا کے مطابق سابق وزیراعظم کا اب سے کچھ ہی دیر قبل دیہانت ہوگیا۔