بی آر ایس کے دلت قائد سرینواس کی گرفتاری کی سخت مذمت بغیر نوٹیس   مقدمہ درج کرکے گرفتار کرنا غیر قانونی

بی آر ایس کے سابقہ رکن پارلیمنٹ کھمم ناما ناگیشور راؤ کا مطالبہ کھمم کے سابقہ رکن پارلیمنٹ و سابقہ فلور لیڈر پارلمینٹ بی آر ایس پارٹی ناما ناگیشور راؤ نے صحافتی کانفرنس منعقد کرتے ہوئے کہا کے بی آر ایس کے دلت قائد و سابقہ کمشنر ایس سی ایس ٹی طبقات یروڑلا سرینواس کو مقدمہ درج کرکے گرفتار کرنا سراسر ناانصافی پر مبنی قرار دیا

 

ناما ناگیشور راؤ نے کانگریس کی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کے یروڑلا سرینواس حصول تلنگانہ کے لیے اور دلت طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے ھمیشہ اپنی آواز کو بلند کیا بغیر کسی اطلاع اور نوٹیس دیے بغیر بی آر ایس کے دلت قائد یروڑلا سرینواس کی گرفتاری کو ناما ناگیشور راؤ نے سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ریاستی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کے فوری طور پر یروڑلا سرینواس کو رہا کیاجائے ناما ناگیشور راؤ نے دلت قائد پر مقدمہ درج کرکے گرفتار کرنے کو سراسر ناانصافی پر مبنی قرار دیا

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *