نگران کمیٹی اسرائیل پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کے خاتمے کے لئے دباو ڈالے، لبنانی وزیر اعظم

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ بیروت میں لبنان جنگ بندی معاہدے کی نگران کمیٹی کا اجلاس ملک کے وزیر اعظم “نجیب میقاتی” کی صدارت میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں لبنان کے آرمی چیف عماد جوزف، نگران کمیٹی کے سربراہ امریکی جنرل “جیسپر جیفرز”، فرانسیسی جنرل گیلوم بونچمپ، جنوبی لبنان میں UNIFIL کے کمانڈر جنرل ایرالدو لاتارو  موجود تھے۔

اس دوران لبنانی وزیر اعظم نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اسرائیل جنوبی لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزی بند کرے اور سرحدوں کے اندر دراندازی سے فوری طور پر دستبردار ہو جائے۔

میقاتی نے مزید کہا کہ لبنان جنگ بندی معاہدے کا پابند ہے لیکن “اسرائیل” اس کی مسلسل خلاف ورزی کر ریا ہے اور یہ مسئلہ ناقابل قبول ہے۔

میقاتی نے زور دے کر کہا کہ ہم نگران کمیٹی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ معاہدے کی شقوں پر عمل درآمد کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالے، جن میں سب سے اہم مقبوضہ علاقوں سے انخلاء اور جنگ بندی کی خلاف ورزی کا خاتمہ ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *