[]
حیدرآباد: ریاست آندھرا پردیش کے ضلع پرکاشم میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ یہ جھٹکے منڈلا مورو منڈل کے شنکرا پورم، پولاورم، پسپو گلو، منڈلا مورو، ویمپارو اور اطراف کے علاقوں میں محسوس کیے گئے۔
منڈلا مورو کے ایک اسکول میں زلزلے کے جھٹکے آتے ہی طلبہ خوفزدہ ہوکر عمارت سے باہر نکل آئے۔ سرکاری دفاتر میں بھی ملازمین جلدی سے باہر آ گئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ جھٹکے تقریباً دو سیکنڈز تک جاری رہے۔ خوش قسمتی سے ان جھٹکوں کی وجہ سے کسی بھی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ حالیہ دنوں میں تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے مختلف مقامات پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، اور اب دوبارہ جھٹکوں نے عوام میں بےچینی اور خوف کی لہر پیدا کردی ہے۔