شہر کورٹلہ میں کل 22ڈسمبر کو آئیٹا کے زیر اہتمام ٹیچرس میٹ و تہنیتی تقریب

[]

محمد آصف خان صدر آئیٹا کورٹلہ یونٹ کی اطلاع کے بموجب کل بتاریخ 22ڈسمبر بروز اتوار صبح 10:30بجے ایم -جی گیسٹ ہاؤس نزد جا مع مسجد کورٹلہ میں آل انڈیا آیڈیل ٹیچر س اسوسی یشن کو رٹلہ یو نٹ کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان اجلاس ٹیچر س میٹ و تہنیتی تقریب برائے نو منتخب اساتذہ و معلمات  منعقد کیا جارہا ہے ۔

 

جسمیں مہمانان خصوصی محترم محمد یقین الدین صاحب صدر آئیٹا تلنگانہ مثالی استاد کے عنوان پر اور محمد مجیب صاحب نا ئب صدر آئیٹا تلنگانہ *نئی تعلیمی پالیسی چیلنجز اور اساتذہ کا کردار* کے عنوان پر مخاطب فرمایں گے۔

 

جبکہ مہمان مقرر کے طور پرپروفیسر محمد عبد السمیع صدیقی صاحب (ڈائریکٹر CPDUMTمولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد) *معاشرے اور قوم کی تعمیر میں اساتذہ کا کردار* کے عنوان پر مخاطب کریں گے۔

 

واضح رہے کہ اس موقع پر نو منتخب اساتذہ و معلمات کو تہنیت پیش کی جاے گی ۔

 

محمد آصف خان صدر و محمد فصیح الدین شکیل جنرل سیکریٹری آئیٹا کورٹلہ یو نٹ نے شہر کورٹلہ کے تمام سرکاری و خانگی اسکولس کے اساتذہ و معلمات اکرام سے خواہش کی کہ اس اہم پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے مہمان مقررین کے علم و تجربات سے استفادہ فرمایں ۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *