تل ابیب کے مرکز پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، متعدد صہیونی زخمی

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ صنعاء اور دیگر یمنی شہروں پر حملوں کے جواب میں یمنی فوج نے اسرائیل پر میزائل حملہ کیا ہے۔

عبرانی میڈیا کے مطابق تل ابیب اور دیگر شہروں میں خطرے کے سائرن بجائے گئے ہیں۔

صہیونی فوج نے یمنی حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے بیان دیا ہے کہ میزائل حملوں کے بعد مختلف شہروں میں حفاظتی اقدامات کے تحت سائرن بجائے گئے ہیں۔

المیادین نے صہیونی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ یمنی فوج کے میزائل حملے میں تل ابیب کے مرکز میں واقع ایک عمارت میں آگ لگی ہے۔

صہیونی دفاعی سسٹم آئرن ڈوم یمنی میزائلوں کو روکنے میں ناکام ثابت ہوا ہے۔

مقامی ذرائع نے کہا ہے کہ یمنی میزائل حملوں میں دو افراد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ بعض ذرائع کے مطابق 18 زخمی ہوگئے ہیں اور ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *