پرانے شہر میں میٹرو ٹرین کے متاثرین کو معقول معاوضہ دیا جائے : کونسل میں جناب عامر علی خان کی خواہش

[]

تلنگانہ قانون ساز کونسل کے رکن جناب عامر علی خان نے حیدرآباد کے پرانے شہر میں میٹرو ٹرین کی تعمیر سے متاثر ہونے والی جائیدادوں کے مالکین کو مناسب معاوضہ دینے کی خواہش کی ہے

 

کونسل میں وقفہ صفر کے دوران جناب عامر علی خان نے اس مسئلہ کو اٹھاتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد کے پرانے شہر میں سال 2012 میں ہی میٹرو ٹرین منظور ہوئی تھی تاہم مختلف وجوہات کے باعث یہ پراجیکٹ شروع نہیں ہوسکا۔تاہم موجودہ حکومت پرانے شہر میں میٹرو ٹرین کی توسیع کررہی ہے

 

جس کی وجہ سے 11 سؤ سے زائد جائیدادیں متاثر ہورہی ہیں جناب عامر علی خان نے حکومت بالخصوص چیف منسٹر ریونت ریڈی سے خواہش کی کہ وہ متاثرین میں معقول معاوضہ ادا کرین

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *