تمل ناڈو میں سڑک حادثہ، تلنگانہ کے دوایپا بھکت ہلاک

[]

حیدرآباد: مل ناڈو میں بدھ کی صبح خوفناک سڑک حادثہ میں تلنگانہ کے دو ایپابھکت ہلاک ہوگئے۔تینی ضلع میں کار، منی لاری سے متصادم ہوگئی جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔

اس حادثہ میں کار میں سواردوایپا بھکت موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ دو دیگر بھکت شدید زخمی ہو گئے۔

انہیں علاج کے لیے مقامی اسپتال لے جایا گیا، ڈاکٹروں نے ان کی حالت تشویشناک بتائی۔

پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے، مرنے والوں کاتعلق تلنگانہ سے ہے تاہم ان کا کس علاقہ سے تعلق ہے،یہ ہنوز پتہ نہیں چلا ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *