[]
گابا: ہندوستان کے معروف اسپنر روی چندرن اشون نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ گابا ٹیسٹ میچ کے ڈرا ہونے کے بعد اشون نے یہ فیصلہ کیا۔ ریٹائرمنٹ کے دوران اشون نے کہا کہ وہ اس وقت کافی جذباتی ہیں اور انہوں نے اپنے کیریئر کا بھرپور لطف اٹھایا ہے۔
واضح رہے کہ اشون نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز 2011 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف دہلی ٹیسٹ میچ میں کیا تھا۔ اشون کا آخری میچ ایڈیلیڈ میں آسٹریلیا کے خلاف تھا۔ اشون نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 106 میچز کھیلے اور اس دوران 537 وکٹیں حاصل کیں۔ اشون نے ون ڈے کرکٹ میں 116 میچز کھیل کر 156 وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں اشون نے 65 میچز کھیل کر 72 وکٹیں حاصل کیں۔
واضح رہے کہ اشون ہندوستان کے لیے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں دوسرے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے گیندباز ہیں۔ اشون نے بھارت کے لیے 106 ٹیسٹ میچز کھیلے اور 24 کی اوسط سے 537 وکٹیں حاصل کیں۔ اشون ٹیسٹ کرکٹ میں دوسرے سب سے زیادہ پانچ وکٹوں کا ہال کرنے والے گیندباز بھی ہیں۔