[]
نئی دہلی: قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے مہرولی کے رکن اسمبلی نریش یادو کو عام آدمی پارٹی نے ٹکٹ دیا ہے جس پر مسلمانوں میں شدید برہمی کی لہر پائی جاتی ہے۔ کانگریس کے سینئر لیڈر حسن احمد نے مصطفی آباد کے نہرو وہار میں عام آدمی
پارٹی قائد اروند کیجریوال اور نریش یادو کا علامتی پُتلا نذر آتش کرنے کے موقع پر برہم احتجاجیوں سے خطاب کیا۔ انھوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال نے ٹکٹ دے کر مسلم سماج کی تذلیل کی ہے، جو مسلمانوں کیلئے ناقابل برداشت ہے۔ اس کا جواب اسمبلی الیکشن میں دیا جائے گا۔‘‘حسن احمد نے کہا کہ ایک طرف آسمانی کتاب قرآن کریم کی بے ادبی عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی کر رہے ہیں اور دوسری طرف اروند یجریوال مسلماںوں کا ووٹ حاصل کرنے کیلئے مسلمانوں کے درمیان جا رہے ہیں جس سے لگتا ہے کہ کجریول و ان کی پارٹی مسلم دشمنی پر اتر کر آر ایس ایس و بی جے پی
کی طرح ہی مسلمانوں کے جذبات سے کھلواڑ کرنے لگی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب نریش یادو کو عدالت نے 2 سال کی سزا سنا دی تھی تو پھر کجریوال کو ٹکٹ نہیں دینا تھا لیکن جیسے ہی عام آدمی پارٹی کی آخری لسٹ میں نریش یادو کا نام آیا مسلمانوں میں عام آدمی پارٹی کے خلا ف غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی۔