نظام آباد: 30 /دسمبر(اردو لیکس) جناب محمد احمد المعروف (ریگل احمد) این آر آئی نظام آباد کا ماہ جولائی میں انتقال پرُ ملال ہوگیا تھا۔ رکن کونسل کے کویتا نے آج اپنے دورہ نظام آباد کے موقع پر محمد احمدمرحوم کی رہائش گاہ واقع حبیب نگر پہنچ کر ان کے فرزندان محمدعمران شہزاد صدر ٹاؤن اقلیتی سیل بی آرایس پارٹی نظام آباد، محمد ریحان احمد تلنگانہ جاگروتی ڈسٹرکٹ یوتھ کنونیر اور ان کے افراد خاندان سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے والد محترم کے انتقال پرُ ملال پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت پیش کی۔ عمران شہزاد، ریحان احمد سے تفصیلات حاصل کی۔ اس موقع پر مئیر ڈی نیتو کرن شیکھر، عائشہ فاطمہ عامر،سرپا راجو صدر ٹاؤن بی آرایس، ایس اے علیم سابق ریڈ کو چیرمین تلنگانہ، حافظ محمد لئیق خان قائد جمعیت العلماء نظام آباد، مولانا خضر احمد خان ناظم انوار المدارس، حافظ محمد ابراہیم، نوید اقبال صدر ضلع اقلیتی سیل بی آرایس نظام آباد، فہیم قریشی، عبدالمتین (جوبلی)،ثناء اللہ،رفیق قریشی، محمد عامر، ارشد کے علاوہ دیگر قائدین موجود تھے۔