فلسطین لکھا ہوا بیاگ لے کر پرینکا گاندھی پارلیمنٹ پہنچیں

[]

نئی دہلی: کانگریس رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اپنے ہاتھ میں ‘فلسطین’ لکھا ایک بیگ لیے پارلیمنٹ میں داخل ہوتی ہوئی دیکھی جاسکتی ہیں۔ اس بیاگ پر امن کی علامت سفید کبوتر اور تربوز کا سرخ ٹکڑا بھی بنا ہوا ہے جو فلسطین کے تئیں ان کی حمایت کو واضح طور پر ظاہر کرتا ہے۔

 

پرینکا گاندھی نے اس بیاگ کے ذریعہ ایک واضح پیغام دیا ہے کہ وہ فلسطین کے حق میں ہیں۔ پرینکا گاندھی نے حال ہی میں ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں فلسطین کے حمایت میں بات کی تھی۔ قبل ازیں انہوں نے 2024 کے نئے سال کی ابتدا پر فلسطین کے عوام کے ساتھ یکجہتی ظاہر کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک پیغام شیئر کیا، جس میں انہوں نے فلسطینی عوام کے ساتھ ظلم کے خلاف آواز اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔

 

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر انہوں نے لکھا تھا کہ نئے سال کی آمد پر ہمیں غزہ میں اپنے بھائیوں اور بہنوں کو یاد کرنا چاہیے جو دنیا کی سب سے زیادہ ظالمانہ اور غیر انسانی حملوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب دنیا بھر میں بچے جشن مناتے ہیں، تب غزہ میں فلسطینی بچوں کی بے دردی سے جان لی جا رہی ہے اور دنیا کے رہنما اس ظلم کو خاموشی سے دیکھتے ہیں۔

 

یہ کوئی پہلی بار نہیں ہے جب پرینکا گاندھی نے فلسطین کی حمایت کی ہو۔ اس سے قبل بھی وہ متعدد مواقع پر فلسطین کے حق میں آواز اٹھا چکی ہیں۔ انہوں نے حکومت ہند سے مطالبہ کیا تھا کہ فلسطین کے ساتھ کھڑے ہوں اور ان کی حمایت کریں۔ اس سے قبل پرینکا گاندھی نے فلسطین کے سفیر سے ملاقات بھی کی تھی اور غزہ میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں کی مذمت کی تھی۔

 

حکمران جماعت بی جے پی کے قائدین نے پرینکا گاندھی کے اس عمل پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لوگ ایسی حرکتیں خبروں میں رہنے کے لیے کرتے ہیں۔بیشتر لوگ ان کی حمایت کر رہے ہیں جبکہ کچھ افراد ان کے موقف پر تنقید بھی کر رہے ہیں۔

 

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *