[]
حیدراباد- 15/ڈ سمبر (اردو لیکس) کنٹرولر شعبہ امتحانات عثمانیہ یونیورسٹی حیدراباد سے جاری پریس نوٹ کے بموجب مقبول حسین اسکول اسسٹنٹ اردو (گورنمنٹ اپر پرائمری اسکول ستیش نگر نظام اباد) ولد احمد حسین صاحب کو اورینٹل لینگویجس اردو ڈیپارٹمنٹ عثمانيہ یونیورسٹی کی جانب سے اردو ادب میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری کا اہل قرار دیا گیا ہے۔
ڈاکٹر مقبول حسین نے اپنا تحقیقی مقالہ بہ عنوان” حیدرآباد کی خاتون شعر اء آزادی کے بعد” ڈاکٹر رضوانہ بیگم اسسٹنٹ پروفیسر (اندرا پریادرشنی گورنمنٹ ڈگری کالج نام پلی حیدراباد) کی زیر نگرانی مکمل کیا -اس مقالہ میں ڈاکٹر مقبول حسین نے مختلف ابواب میں خواتین کی شاعری’ شاعرات کی شعری موضوعات ‘ مختلف شعری اصناف میں شاعری ‘شاعرات کا فکری اور فنی تجزیہ پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔
ڈاکٹر مقبول حسین کا وا ئیوا آرٹس کالج عثمانیہ یونیورسٹی اردو ڈیپارٹمنٹ میں منعقد کیا گیا- جس کے ممتحن ڈاکٹر فاطمہ آصف( لیکچرر اورینٹل کالج) اور ڈاکٹر عسکری صفدر( ریڈر و صدر شعبہ اردو گورنمنٹ ڈگری و پی جی کالج برائے نسواں حسینی علم) تھے پروفیسر سی قاسم( پرنسپل آرٹس کالج عثمان یونیورسٹی) انچارج صدر شعبہ اردو عثمانیہ یونیورسٹی موجود تھے۔
ڈاکٹر مقبول حسین کو اردو میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری ملنے پر اساتذہ کرام اور محبان اردو ڈاکٹر رضوانہ بیگم (نگران) پروفیسر سی قاسم (پرنسپل آرٹس کالج) ڈاکٹر فاطمہ آصف’ ڈاکٹر عسکری صفدر’ ڈاکٹر مشتاق احمد’ ڈاکٹر زیبا انجم’ ڈاکٹر اسلم فاروقی صاحب( پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج ظہیر اباد) ڈاکٹر نکہت ارا شاہین’ پروفیسر فضل اللہ مکرم صاحب (حیدراباد یونیورسٹی) برادران الطاف حسین ‘محمود حسین ‘صدر مدرس اسکول فضل اللہ خان و اسٹاف’ ڈاکٹر محمد شفیع الدین ظفر
ڈاکٹر سراج الدین معین ‘ڈاکٹر محمد شوکت فہیم’ ڈاکٹر سید یحیی’ ڈاکٹر سید اصف علی’ سید مجاہد علی’ ڈاکٹر تبسم آرا ‘ڈاکٹر فریدہ بیگم کے علاوہ دوست احباب اور رشتہ داروں نے مبارک باد پیش کی ہے-