
حیدرآباد: محکمہ موسمیات حیدرآباد نے کہا ہے کہ تلنگانہ میں اس ماہ کی 18 سے 20 تاریخ کے درمیان شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔محکمہ کے مطابق آئندہ
تین سے چار دنوں میں ریاست کے مختلف علاقوں میں ہلکی سے اوسط بارشیں ہو سکتی ہیں۔ اس وقت ریاست میں جنوب مغربی مون سون آہستہ آہستہ آگے بڑھ رہا ہے اور توقع ہے کہ آئندہ چار سے پانچ
دنوں میں یہ پورے تلنگانہ میں پھیل جائے گا۔محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ آج کل اور پرسوں بعض اضلاع میں اوسط بارش کے ساتھ 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار
سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
